12 فروری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی آج صبح لاہور پہنچ گـئے ۔

ابنا: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر جو ایک اعلی وفد کے ہمراہ "ای سی او" پارلیمانی اسپیکروں کے اجلاس میں شرکت کےلئے  پاکستان کے دورے پر ہیں آج صبح صوبۂ پنجاب کے دارالحکومت لاہور پہنچ گئے جہاں پنجاب اسمبلی کے اسپیکر رانا محمد اقبال اور بعض صوبائی حکام نے ان کا استقبال کیا۔
ڈاکٹر علی لاریجانی اپنے دورۂ لاہور کے موقع پر پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور صوبۂ پنجاب کے بعض حکام سے ملاقات کریں گے جبکہ اس دورے کے موقع پر وہ علامہ اقبال (رح) کے مزار پر بھی حاضری دیں گے ۔

.......

/169